Jan 22

گلگت(کے ٹو)ہنزہ عطا آباد گاﺅں کے زمین بوس ہونے اور دریائے ہنزہ بلاک ہونے کی وجہ سے جھیل میں پانی بھر جانے سے عطا آباد ششکٹ کے7گھرمہندم ہو گئے ہیں گوجال یوتھ موومنٹ کے صدر عزیز محمد اورجنرل سیکرٹری غلام ناصر نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دریائے ہنزہ بند ہونے کی وجہ سے جھیل کا پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے آئین آباد کے عوام نے جھیل کا پانی بھرنے سے قبل ہی ہزاروں درختوں کو کاٹ کر بالائی جگہوں پر پہنچا دیا تھا اور اب پانی بھرنے کی وجہ سے عوام نے اپنے گھروں کو خود ہی مسمار کر کے ضروری چیزوں کو الگ کر کے محفوظ جگہوں پر پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر جھیل کے پانی کے فوری اخراج کے لئے اقدامات نہ اٹھائے تو آئین آباد اور ششکٹ جھیل میں ڈوب جائے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زبانی دعوے اور جھوٹے وعدے کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے متاثرہ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے تا کہ جھیل کے پانی سے متاثر ہونے والے عوام کی پریشانیوں میں کمی آ سکے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

3 Responses to “ہنزہ عطا آباد ششکٹ کے7گھرمہند م ہو گئے”

  1. NOOR ALI says:

    Agar hunza me jitni ziada pani jama hogi itni ziada ya bohot bara beintiha nuqsan hoga so me hunza k awam se apel karte hn k wo hosh me aye aur is hukumat par har gis yaqen na karen apne ap k anda shaur peda kare. socho k is chez ki waja se kal ham ko kis chez ka nuqsan uthana pare ga?

  2. shams qizill says:

    i thanks yhis very bad goverment had should acsha of pass by hunza river.
    and shoul basci need of attabd peoples.

  3. muhammad ali says:

    pleas update latest news about gilgit muhammad ali

Leave a Reply

preload preload preload