اسلام آباد(کے ٹو ) پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے گلگت بلتستان میں خاتون گورنر
کے تقرر کے حوالے سے کہاہے کہ گورنر کے عہدے کیلئے ابھی مناسب خاتون نہیں ملی تاہم تلاش جاری ہے جبکہ صدر مملکت کی میڈیا ایڈوائزر اور رکن قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی نے کہا فوزیہ وہاب کو ہی گورنر گلگت بلتستان بنانا چاہتے ہیں سابق وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمن نے کہا ہے کہ انہیں گلگت بلتستان کا گورنر بننے کا کوئی شوق نہیں بدھ کے روز اسلام آباد میں کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے گورنر کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے بات چیت ہورہی ہے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کی گورنر کیلئے ابھی کوئی مناسب خاتون نہیں ملی تاہم تلاش جاری ہے فوزیہ وہاب نے کہا کہ گلگت بلتستان کی گورنر خاتون ہی ہوگی وہ مقامی ہوگا انہوںنے کہا کہ جلد گورنر کا تقرر عمل میں لایاجائے گا انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی کے حتمی فیصلے سے قبل کسی کانام لینا مناسب نہیں لیکن جلد یہ معاملہ طے پا جائیگا اس حوالے سے صدرآصف علی زرداری کی میڈیا ایڈوائزر ورکن قومی اسمبلی فرخ ناز اصفہانی نے کہا کہ فوزیہ وہاب کو بھی ہم گورنر گلگت بلتستان بنانا چاہتے ہیں انہوںنے کہا گلگت بلتستان کاگورنر غیر مقامی ہو تو بھی کوئی ہرج نہیں ہے فرح ناز اصفہانی کے اس جملے پر فوزیہ وہاب مسلسل ہنستی رہیں اورکوئی جواب نہیں دیا رکن قومی اسمبلی شیری رحمن سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان کے تقرر کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں اور نہ ہی مجھے گلگت بلتستان کا گورنر بننے کا کوئی شوق ہے انہوںنے اس بات کی بھی تردید کہ ان کا نام بھی گورنر کیلئے زیر غور ہے

what is the philosophy behind this childish game?just think gilgities
After the announcement of president of Pakistan Asif Ali Zardari two weeks before in his speech from Larkana, that governor of Gilgit Baltistan would be lady but still the governorship process is delayed, in the meantime the local politicians of GB communicate different statements regarding lady governor shows confrontation like situation among politician of GB. Its feared that local lady governor is not eligible for governorship is said to be ridiculous, one can consider prospective of local lady governor that can better understand the local environment, so we should think locally, do locally and behave locally………..its the way of success………….
Unfortunately we couldn’t find a lady candidate to designate the governor of Gilgit-Baltistan. It would have been very unique if we had found a lady. However, we are optimistic that PPP will appoint a local male as governor of GB. We will highly appreciate the efforts of all individuals who will struggle for a local governor because it is the basic and valid demand of the the public.