Jan 07

گلگت(کے ٹو)وادی ہنزہ کے گاﺅں عطا آباد کے زمین بوس ہونے سے شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ تباہ ہو چکاہے جس کے نتیجے میں بالائی ہنزہ کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ چکا ہے سوست میں چین سے لائے گئے کروڑوں مالیت کا فروٹ تیزی سے خراب ہو رہاہے جسے اگر اگلے چند روز میں منڈی تک نہ پہنچایا گیا تو متعدد تاجر دیوالیہ ہو جائیں گے سوست میں چین سے لائے گئے انگور،ناشپاتی اور سیب کے درجنوں ٹرک کھڑے ہیں جو گزشتہ روز عطا آباد گاﺅں کی تباہی کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم بند ہونے کے باعث سوسست میں پھنس کررہ گئے ہیں ٹرکوں میں لدے فروٹ کواگر بروقت منڈی تک پہنچایا گیا تو کروڑوں روپے مالیت کا فروٹ تباہ ہو جائے گا سوست سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ تاجر شعیب احمد نے کے پی این کو کروڑوں روپے مالیت کا چین سے لائے گئے فروٹ کو اگر ہنگامی بنیادوں پر منڈی تک نہ پہنچایا گیا تو فروٹ کے کاروبار سے وابستہ کئی تاجر معاشی طور پر تباہ ہو جائیں گے انہوں نے بتایا کہ متعدد تاجروں کا فروٹ سوست میں پھنس کر رہ گیا ہے جسے منتقل کرنے کیلئے حکومت تاجروں کی فوری مدد کرے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

One Response to “شاہراہ قراقرم بلاک، چین سے لائے گئے کروڑوں مالیت کے فروٹ خراب”

  1. Engineer Babar says:

    This is very sad news and on this occasion of difficult time we are with the residents of Atta Abad, Hunza.

Leave a Reply

preload preload preload