سکردو(کے ٹو)گلگت بلتستان کی خوبصورتی کودنیا کے سامنے پیش کرکے سیاحت کوفروغ دونگا اورعلاقے
میںکرپشن کوختم کرنا میری اولین ترجیح ہے ان خیالات کااظہارگلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سیدمہدی شاہ نے سکردومیں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ باسٹھ سال کے بعد پہلی مرتبہ یہاں کے لوگوں کوحکومت کاموقع ملا ہے بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہیں ہمیں قومی وحدت اوراتحاد کی ضرورت ہیں اس سلسلے میں تمام مکاتب فکرکے علماءکرام سے رابطہ رکھوں گا اورگلگت بلتستان کوامن کاگہوارہ بنائیں گے جب اس علاقے میں امن ہوگا توروزگارعام ہوگا جوکہ پیپلزپارٹی اورمیری حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے پانی سے فائدہ اٹھاکرزیادہ سے زیادہ پن بجلی گھربناﺅں گا اوریہاں کے جتنے بھی پی سی فورنہیں ہوئے ہیں وہ وزارت خزانہ سے منظورکرونگاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر کافیصلہ تین ماہ کے اندرہوجائے گا اوراپنی کابینہ بہت جلدتشکیل دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ میںردوبدل ہوگا مگراس میں کسی کی سفارش نہیں چلے گی جس کوجہاں ضرورت محسوس کرینگے اس کی پوسٹنگ کردی جائے گی اوراس کی مدت کم ازکم دوسے تین سال تک ہوگی کرپشن کوکسی صورت برداشت نہیں کرینگے اورتمام سرکاری ملازمین کوجوحقوق ملنے ہیں وہ انہیں پورے ملیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس نئے سیٹ اپ کوکامیاب بنائیں اورآنے والے وقتوں میں یہ اس علاقے کے لئے مزیدمفیدثابت ہوں

respectble Sir Bohot bohot Mubarak ho