Dec 12

گلگت(کے ٹو)گورنر گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جو خواب دیکھا تھا وہ آج پورا ہو گیا پاکستان پیپلزپارٹی نے اس خطے کے عوام کو نئی شناخت اور خودمختاری دے دی ہے وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے بعد کے پی این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے گلگت کے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو آج عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے آج علاقے کے پہلے وزیر اعلیٰ سمیت سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے عہدوں کا حلف لیا ہے اب اسمبلی کو مکمل کرنے میں تمام جماعتوں کے شکرگزار ہیں قائم مقام گورنر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اب یہ منتخب قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئے نظام کو کامیاب بناتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کریں ہم دعا گو ہیں کہ نئی اسمبلی کے ممبران علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے مل جل کر کام کریں ، بالخصوص اس وقت جو بڑے چیلنجز سامنے ہیں اس کے بہتر حل کیلئے کام کرنا ہو گا گورنر نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملک میں امن وامان کا ہے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جہاد کرنا ہو گا انہوں نے انکشاف کیا کہ گلگت بلتستان میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے جسے ناکام بنانے کیلئے عوام اور منتخب قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن خراب کرنے والوں کا مل جل کر مقابلہ کرنا ہوگا محرم الحرام کی آمد ہے اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے عوام اور علما کرام امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ گورنر گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کے پی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گلگت بلتستان کے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان پر فوری عمل درآمد کیا جارہا ہے اور اب یہ ذمہ داری منتخب قیادت پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں عملی جدوجہد کریں اختیارات منتخب قیادت کو منتقل کر دیئے گئے ہیں صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا گیا ہے اب اس نئے نظام کی کامیابی کیلئے عوام اور عوامی نمائندوں کو اپنا بہتر کردار ادا کرنا ہوگا قمرزمان کائرہ نے کہاکہ سب سے اہم چیز خطے میں پائیدار قیام امن ہے جب امن ہوگا تو علاقہ میں ترقی سے خوشحالی آئے گی بے روزگاری کا خاتمہ اور علاقے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونگے بنیادی چیز امن وامان ہے جس کے قیام کیلئے سب کو مشترکہ اور انفرادی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا گورنر گلگت بلتستان نے کہاکہ علاقے کے نئے گورنر کے تقرر کا فیصلہ صدر پاکستان نے کرنا ہے اور وہ علاقے کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے فیصلہ کریں گے تا حال اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اس سے قبل گورنر نے ہنزہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اختیارات دیئے نہیں بلکہ لئے جاتے ہیں آزاد کشمیر کی قیادت نے 30 سالہ جدوجہد کے بعد موجودہ سیٹ اپ حاصل کیا ہے لہٰذا گلگت بلتستان میں بھی رفتہ رفتہ آگے بڑھنے کا عمل جاری رہے گا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے مقابلہ کر رہی ہے عوام اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload