Dec 14

گلگت(کے ٹو)گورنرگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل اگلے چندروزمیںکی جائے گی اوریہ مرحلہ بھی مکمل کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں گے وہ یہاں چیف سیکرٹری ہاﺅس میںپی پی پی سے تعلق رکھنے والے ممبران قانون سازاسمبلی سے ملاقات کے موقع پرگفتگوکررہے تھے انہوں نے کہا کہ قانون سازاسمبلی کے انتخابات کا انعقاداوروزیراعلیٰ سمیت دیگرعہدوں پرانتخاب سے یہ مراحل کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں اوراب کابینہ کی تشکیل کاکام بھی فوری طورپرعمل میںلایاجائے گا ذرائع نے کے پی این کوملاقات کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ اس موقع پرگورنرگلگت بلتستان نے ممبران اسمبلی پرمشتمل وفد کویقین دلایا کہ وہ چندروزبعد دوبارہ گلگت بلتستان کادورہ کرینگے اورکابینہ کی تشکیل کے مرحلے کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کابینہ میںوزارتوں کے حوالے سے حتمی فیصلے پارٹی قائدین کرینگے اس ملاقات کے موقع پرپی پی پی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے گورنرکویقین دہانی کرائی کہ پارٹی قائدین جوبھی فیصلہ کرینگے وہ ہم سب کوقبول ہوگا۔

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload