راولپنڈی (کے ٹو) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیّد مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو
اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوششوں سے گلگت بلتستان کی 60سالہ محرومیوں کا دور ختم ہو گیا ہے، غربت، بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے میگا پراجیکٹس لائیں گے۔ وہ جمعہ کو راولپنڈی میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی یادگار (جائے شہادت) پر حاضری کے بعد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قاضی سلطان محمود، پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے صدر توقیر عباسی، پیپلز پارٹی کے رشید میر، پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اﷲ خان، جنرل سیکرٹری سہیل مختار، پی ایس ایف کے خرم کیانی اور راجہ حسین طارق کے علاوہ سینکڑوں کارکن اس موقع پر موجود تھے۔ کارکن پرجوش انداز میں ”زندہ ہے بی بی زندہ ہے، آصف زرداری سب پر بھاری“ کے نعرے لگاتے رہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیّد مہدی شاہ نے جائے شہادت پر دعائے مغفرت کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیّد مہدی شاہ نے کہا کہ میرے وزیراعلیٰ بننے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اس ملک کے غریب طبقات کی نمائندہ جماعت ہے۔ میں نے پی ایس ایف سے سیاست کا آغاز کیا اور آج وزیراعلیٰ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو خیبر سے کراچی ، کوئٹہ سے خنجراب اور پنجاب، سندھ میں سب سے زیادہ مقبول ترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ملک کا پانچواں بڑا صوبہ ہے اور وہاں کے عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے اسے پورا کریں گے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیّد مہدی شاہ نے پیپلز یونٹی کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور عہدیداران سے ملاقات بھی کی

Dear Piar Ali
we love mygilgit.com very much. Mola apko is azeem kam ka sila dede. Ameen
Congrats to Syed Mehdi Shah, The Ever New Chief Minister of Gilgit Baltistan Plz do your best to enhace the life standard of the communities of GB
Congratulations to syed mehdi shah,.,.,.
We hope he will do his level best to bring revolutionary changes in the development of GB,.,.
Congratualtions. Syed Mehdi Shah. Please do your best for the developement of GB. and do serious efforts for the status Fifth province.
jinab wazir alla mahdi sha sab ma ab ko gilgit baltistan ka wazir alla bana par dil ka gahrayun sa mobarak bath pash karta houn allha ab ko asa nake com karna ki tofiq da amin
we love mygilgit.com very much. Mola apko is azeem kam ka sila dede. Ameen
Asay balti ko gilgit baltistan ka wazir e alla banaya hai jisay teak say urdu bolna b nai ata.
Aisay balti ko gilgit baltistan ka wazir e alla banaya hai jisay teak say urdu bolna b nai ata. HUM 5 BALTI AKELA HAI.