Dec 19

گلگت(کے ٹو)انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان تحسین انورعلی نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میںغیرمقامی علماءاورذاکرین کے داخلے پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ دوران محرم الحرام کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے اضافی دستوں کوتیاررکھاگیا ہے اورگلگت شہرکے26امام بارگاہوں کوانتہائی حساس قراردے کرسکیورٹی انتظامات کوسخت کردیے گئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے محرم الحرام کے سکیورٹی پلان سے متعلق میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا آئی جی پولیس نے کہا کہ اہم شخصیات اورمذہبی عبادت گاہوں کودھمکیوں سے خارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ہے البتہ گلگت بلتستان میں خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی کسی قسم کی اطلاع نہیں ہیں مگرانٹیلی جنس ادارے اورپولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اورمحرم الحرام کے دوران امن وامان کویقینی بنانے کیلئے انتظامیہ رینجرز، ایف سی ،ناردرن ایریازسکاﺅٹس کے جوانوں کوتعینات کیاگیا ہے انہوں نے بتایا کہ دوران محرم الحرام میںفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے مقامی امن کمیٹیوں اورامن جرگہ کوبھی فعال بنایاگیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے ارکان اسمبلی پرمشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی امن سے متعلق بھی تشکیل دینے کافیصلہ کیا ہے تحسین انورعلی نے کہا کہ محرم کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے تمام شہروں کے داخلی اورخارجی راستوں پرقائم چیک پوسٹوں پرپولیس کی نفری میںاضافہ کرکے چیکنگ کے نظام کوسخت سے سخت ترین بنایاگیا ہے اورتمام ہوٹلز میں رہائش پذیرافراد کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی کے اوقات کارمیںبھی اضافہ کیاگیا ہے جوکہ دن رات اسلحہ ودیگر سامان سے لیس ڈیوٹی سرانجام دینگے اورگلگت بلتستان بھرمیں شرپسندعناصرپرکڑی نگاہ رکھنے کیلئے خفیہ اہلکاروں کوبھی الرٹ کردیاگیا ہے آئی جی پولیس نے کہا کہ ریزروپولیس اورایلیٹ فورس کے چاق وبنددستے ہمہ وقت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاررہیں گے محرم الحرام کے دوران اطلاعات کی بروقت وصولی کے لئے گلگت شہرمیںتین مرکزی کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں آئی جی پولیس تحسین انورعلی نے کہا کہ آرمی ہیلی کاپٹر گلگت شہرکافضائی سروے کریگا اورماتمی جلوس کے راستوں پرکلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے جائینگے اس بریفنگ کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (کرائم )امجدخان نے گلگت بلتستان کے نقشے اوردیگرکوائف کے ذریعے گلگت بلتستان کے ماضی اورحال کے سکیورٹی پلان پرتفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایس پی گلگت علی شیرنے گلگت شہرکے لئے تیارکئے ئے سکیورٹی پلان کی تفصیلات سے صحافیوں کوآگاہ کیا

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload