گلگت (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ گلگت بلتستان کے قائم مقام گورنر قمر زمان کائرہ نے جمعہ کو یہاں ایک پروقار تقریب کے دوران ان سے حلف لیا۔ قانون ساز اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہاکہ وہ اپوزیشن کو تمام سیاسی اور ترقیاتی امور اور کاموں میں ساتھ لے کر چلیں گے اور وہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر علاقے کی عوام کی بہبود اور ترقی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان مین امن وامان اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے وہ تمام جماعتوں سے مل کر موثر اقدامات کریں گے اور علاقے کو پائیدار ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔ اس سے قبل ان کے مد مقابل مسلم لیگ(ق) کے امیدوار مرزا حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیربیگ اسپیکر اور جمیل احمد ڈپٹی اسپیکر بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے اور ان کے مد مقابل امیدواروں نے خیر سگالی کے تحت اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد گلگت بلتستان کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اجلاس میں انتخابی مہم کے دوران جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ بعد ازاں سہ پہر کو گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ مہدی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران قائم مقام گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ان سے حلف لیا۔ قانون ساز اسمبلی کے ممبران، سول فوجی اور علاقے کے معززین بھی اس موقع پر موجود تھے

Salam,
Visited your site. Its very impressing and informative. I need a favour from you.
I am the general secretary of Baltistan National Alliance Quetta.
We need Phone number, Fax number and email address of newspapers editors working in Gilgit and Baltistan.
Regards,
Mehdi
0300-3827003
Salam
Dear editor
my Gilgit.com
I visited your site and really found it vey inpressive,
my request is that plz update it day by day
salam
Editors
my gilgit.com
i request to our 1st CM gilgit baltestan
District Astore Problems & issues
1. there is no facilities of Education
2. Road condition is bad
3. vacancy of technocrat is our issue
4. Hospitel facilities is not avilable.
5. jobs are not avilable
6.girls college is not avilable
thanx of my gilgi.com
Salam to All
i am visited your site so nice website
plz update News
Best Regards
Raja Aziz