گاہکوچ( کے ٹو) ایل اے19غذرون میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا میٹرک کاطالب علم زبیرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جل بسا نوجوان کے سرپرگولی لگی تھی جسے ڈاکٹروں نے بچانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیںہوسکے نوجوان کی موت کی خبرجب شیرقلعہ گاﺅںمیںپہنچی توہزاروں مرد اور خواتین نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے غذر چترال روڈ پردھرنا دیا بعدازاں شیرقلعہ سے گرنجرتک کارکنوں نے سٹرکوں پرنکل کر بوبر، گرنجراور شیرقلعہ کے مقام پرٹائر جلائے اوررکاوٹیں کھڑی کرکے سٹرک کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا جس کے باعث رات گئے تک روڈ پر مسافرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ادھر ضلعی ہیڈ کوارٹر تاگاہکوچ میں بھی بی این ایف کے ہزاروں کارکنوں بے نظیر چوک پردھرنا دے کر شہر کومکمل طورپر سیل کردیا مظاہرین کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے بی این ایف کے چیئرمین نوازخان ناجی نے کہا کہ حکومت اورپولیس نے نہتے اورمعصوم نوجوانوں پرفائرنگ کرکے بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی انہوںنے کہاکہ حکومتی امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے شرمناک دھاندلی کی گئی جبکہ شیرقلعہ پولنگ سٹیشن میں دوران پولنگ معصوم نوجوانوں کو فائرنگ کرکے اپنے عزائم ظاہر کئے گئے انہوںنے مزید کہا کہ شہید زبیر کاخون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ شہدا کے خون سے اب انقلاب آکر رہے گا نوازخان ناجی نے مزید کہاکہ جب تک حکومت شیرقلعہ میںالیکشن دوبارہ منعقد نہیں کراتی احتجاج جاری رہے گا دوسری جانب عوام اوربی این ایف کے ہزاروں کارکنوں کی طرف سے سنگل میں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا گیا ہے جہاں مطالبہ کیا جارہاہے کہ حکومت نامزد ملزمان اورفائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طورپر گرفتار کرے ورنہ غذر چترال روڈ غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا اورعوام دھرنا جاری رکھیں گے۔ شیرقلعہ میں ضمنی انتخابات کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے میٹرک کے طالب علم زبیر کے ورثا اور بی این ایف کے سپریم لیڈرنواز خان ناجی نے علیحدہ علیحدہ درخواستوں میں پیرکرم علی شاہ ،غلام محمد ،ایس پی واصل خان ایس پی غذر سلطان اعظم اوراے ایس آئی بخت زمان کوشہید زبیر کی ہلاکت کاذمہ دار قراردیتے ہوئے فوری گرفتاری کامطالبہ کردیا درخواستوں میں شہسوار نامی نوجوان کی گولی لگنے اور ایک دوسرے نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کوگرفتار کرنے کامطالبہ بھی کیا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ درخواست گزاروں نے شیرقلعہ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی پری پلان قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت اورپولیس اہلکاروں نے مشترکہ طورپرسرکاری امیدوار کوجتوانے کیلئے کارکنوں پرحملہ کردیا آخری اطلاعات تک پولیس نے درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی اورنہ ہی کسی نامزد شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے دوسری جانب شدید احتجاجی مظاہروں کے بعد غذر میں پولیس نے شیرقلعہ سے دوران الیکشن گرفتار کرنے والے4افراد کو فوری طورپررہا کردیا گیا ہے جبکہ شہید زبیر کے ورثا اورہزاروں مظاہرین نے اس وقت تک نعش سمیت غذر روڈ پردھرنا دینے کااعلان کردیا ہے جب تک نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیاجاتا اورقاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا شدید سردی کے باوجود شیرقلعہ سے ہزاروں مرداورخواتین نے سنگل گاﺅں کی طرف جوکہ تحصیل کا ہیڈ کواٹر بھی ہے احتجاجی مارچ شروع کردیا جس کے باعث علاقے کے حالات انتہائی کشیدہ صورتحال اختیار کرگئے ہیں شیرقلعہ کے ہزاروں مظاہرین جس میںبڑی تعداد میںخواتین شامل ہیں20کلومیٹر سفر طے کرکے سب ڈویژن سنگل پہنچ گئے اورپولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش لیکرروڈ پر دھرنا دیا۔ادھر بالاورستان نیشنل فرنٹ کے ہزاروں کارکنوں اور حلقہ غذر ون کے ووٹروں کی طرف سے شدید احتجاج پر ریٹرننگ افسرغذر سول جج لقمان حکیم اورڈپٹی الیکشن افسر غذرمحمد عباس نے شیرقلعہ کے ایک پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی بدھ کے روز قوم پرست رہنمانوازخان ناجی اوران کے حامیوں نے ریٹرننگ افسر سول جج لقمان حکیم اورڈی سی غذرمحمد عباس سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں حکومتی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ریٹرننگ افسر غذر سول جج لقمان حکیم اورڈی سی غذرمحمدعباس نے تحریری طورپرچیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے اس پولنگ سٹیشن میں دوبارہ انتخابات کرانے کی سفارش کی ہے جہاں پولیس کی فائرنگ کے بعد 3افرادزخمی ہوئے جس سے ایک زخمی جاں بحق ہوگئے تھے ، ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد شیرقلعہ کے متعلقہ سٹیشن میں پولنگ کانظام معطل رہ گیا تھا بی این ایف کے کارکنوں نے پورے شیرقلعہ میں دوبارہ پولنگ کرانے کامطالبہ کردیا ہے۔ بی این ایف ضلع غذر کے صدر قاری عبدالخالق، بی این ایس او کے مرکزی ترجمان یاورعلی بالاور ،ایم ایس ایف ن گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالخالق نے معصوم طالب علم زبیر کی ہلاکت کے ذمہ دار کرم علی شاہ ، غلام محمداور پی پی کے دیگر کارکنوں کے علاوہ پولیس کوقرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اگر24 گھنٹوں کے اندر مقتول کے قاتلوں کوگرفتار نہ کیا گیا توغذر میں کسی کوچین سے نہیں بیٹھنے دیاجائے گا

karam ali shah ko phanseey do.let the snake and kill karam ali shah .he is magician kangar gandoo banchote
Shame shame Karam Ali Shah, Karam Ali Shah will sell his wife and children to Zardari and Gilani to win the election. two International crooks got together to raid the nation. Khuda Hafiz Pakistan and Khuda Hafiz Northern Area for next five years. God may keep our nation under his amman. amin
HI Uroos, it is really bad to write such a nasty comments on the website. Act like an educated person and try to guide others as well about how should one act in such circumstances. But PLz dont mind. God bless you.
Keep smiling