Dec 14

گلگت ( کے ٹو ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پہلے روز آفس میں بیٹھے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کی جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی قیادت مولانا عطا اللہ شہاب کررہے تھے ، جے یو آئی کے وفد نے سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کے پہلے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، اورگلگت بلتستان حکومت کی کامیابی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی ، جمعیت کے رہنماﺅں ، علما اورعمائدین کے وفد سے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ دیگر حکومتی اقدامات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کے احترام کوبرقرار رکھتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی اس سے قبل وزیراعلیٰ نے گورنر گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ کو اسلام آباد کیلئے رخصت کیا ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ سے ملاقات اورمبارک باد دینے کیلئے آنے والے وفود کارش رہا اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود نے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کوگلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اورگورننس آرڈر2009 کے تحت گلگت بلتستان میں قائم ہونے والی پہلی باضابطہ جمہوری نظام حکومت کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون اورانفرادی واجتماعی طورپر کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے تمام وفود سے اپیل کی کہ نئے نظام کوموثر انداز میں چلانے کیلئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے۔

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload