Dec 24

اسلام آباد(کے ٹو ) ممتاز بینکار اورمنتظم شیر جہان میر کو گلگت بلتستان کاگورنر بنا دیا گیااوروہ عاشورہ محرمgilgit-governor کے بعد گلگت میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیںگے ان سے سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جسٹس حلف لیں گے شیر جہان میر بدھ کے روز جب گلگت سے اسلام آباد پہنچے تو انہیں گورنر کی حیثیت سے پروٹوکول دیا گیا، شیر جہان میر گلگت بلتستان کے پہلے گورنر ہوں گے ، گلگت بلتستان سیلف رول اینڈ امپاورمنٹ آرڈر2009 کے تحت گورنر کاتقررصدرپاکستان نے وزیراعظم کے مشورے سے کیا ہے اور وہ اس وقت تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے جب تک انہیں صدرپاکستان کا اعتماد حاصل رہے گا گورنر کی تنخواہ اورمراعات کاتعین بھی صدرپاکستان کریں گے ، گورنر بلحاظ عہدہ گلگت بلتستان کونسل کے وائس چیئرمین ہوںگے گلگت بلتستان سیلف رول اینڈ امپاور منٹ آرڈر2009 میں گورنر کو وفاق پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے وسیع اختیارات دئیے گئے ہیں گلگت بلتستان پبلک سروس کمیشن گورنر کی زیرنگرانی کام کرے گا اس کے چیئرمین کاتقریر گورنرکی سفارش پرہوگا گلگت بلتستان کی ایگزیکٹو اتھارٹی کوگورنر کے نام سے چلایا جائے گا کابینہ کے اراکین کاتقررگورنر کریں گے اراکین اسمبلی میں سے منتخب افراد کو وزارت کے عہدے پر فائز کرنے کیلئے وزیراعلیٰ گورنر سے سفارش کریںگے گورنر کو اسمبلی توڑنے کے اختیارات بھی حاصل ہیں،وزیراعلیٰ کی سفارش پرگورنر48گھنٹے کے اندر اسمبلی تحلیل کرسکیں گے سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جسٹس کاتقرر بھی گورنر کی سفارش پروزیر اعظم کریں گے سپریم اپیلٹ کورٹ کے ججوں کاتقرر بھی گورنر کی سفارش پرہوگا تاہم گورنر ججوں کے تقرر کے لئے چیف جسٹس سے بھی رائے لیں گے گورنر گلگت بلتستان کے بجٹ کی منظوری دیں گے آڈیٹرل جنرل بھی گورنر مقرر کریں گے گورنر کوایمرجنسی کے نفاذ کے اختیارات حاصل ہوں گے گورنر گلگت بلتستان محصولات (ریونیو ) کسٹوڈین ہوں گے وزیراعلیٰ اورکابینہ کے دوسرے اراکین گورنر سے اپنے عہدوں کاحلف لیں گے گورنر کی عارضی طورپرعدم موجودگی کے دوران قانون سازاسمبلی کے سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload