گلگت( کے ٹو )کراچی میں عاشور محرم کے جلوس میںخودکش دھماکے کے خلاف پونیال روڈ میںمظاہرین نے
ٹائر جلا کر سٹرک بلاک کردی اورناقص سکیورٹی کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پرگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے ممبردیدارعلی نے خطاب کرتے ہوئے کراچی میںپیش آنے والے دلخراش واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر ملک کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اورکراچی میں پیش آنے والے واقعے میں بھی شرپسند عناصر کاہاتھ ہے انہوںنے گلگت کے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج کریں اورقانون کواپنے ہاتھ میں نہ لیں، انہوںنے کہاکہ جوافراد امن کے مخالف ہیں ہم ان کے خلاف ہیں اورہمارا پرامن احتجاج امن مخالف افراد کے خلاف ہمیشہ جاری رہے گا انجمن امامیہ کے نائب صدر سیداحمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میںپیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی وجہ سے آج پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات پرقابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے اورکراچی میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ملوث تمام سازشی افراد کوگرفتار کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے اس دوران انہوںنے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ سٹرک سے رکاٹوں کو ہٹائیں ۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی اپیل پر کراچی میں یوم عاشورہ کے جلوس پر خود کش حملے کے خلاف گلگت شہر میں بھی شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی اس دوران رقص چوک گلگت میں مشتعل مظاہرین اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے مابین تصادم کے نتیجے میں رینجرز کے ایک اہلکار اورایلیٹ فورس کاایک نوجوان زخمی ہوگئے پیر کے روزکراچی میں جلوس عاشورہ پرخود کش حملے کے نتیجے میں48عزاداروں کے شہید اور 80کے قریب عزاداروں کے زخمی ہونے کے واقعے پر جعفر یہ الائنس کی کال پر منگل کے روز گلگت شہر میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں گلگت شہر کے تمام کاروباری مراکز این ایل آئی مارکیٹ، مدینہ مارکیٹ، کرنل حسن مارکیٹ، خزانہ روڈ، پونیال روڈ ، راجہ بازار، صدربازار ، گھڑی بازار، سنیما بازار اورخومر میں موجود تمام دکانیں مکمل طورپر بند رہیں جبکہ جوٹیال کینٹ ایریا ، کشروٹ ، پارک لنک روڈ اورائیرپورٹ روڈ پرموجود دکانیں کھلی رہیں جبکہ اس دوران شہر کے بعض مقامات پر پولیس اورمظاہرین کے درمیان پتھراﺅ اورتلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے شہر میں رقص چوک پرمشتعل مظاہرین اورپولیس کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جبکہ پولیس کے بعض اہلکاروں نے سٹرک پر جلائے گئے ٹائرزکوہٹانے کی کوشش کی اورمظاہرین پرلاٹھی چارج شروع کردیا اس دوران رینجرز اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اورآنسو گیس کی شیلنگ کی آنسوگیس کے گولے رقص چوک کے قریبی رہائش گھروں میں بھی جاگرے جبکہ مشتعل مظاہرین نے مبینہ طورپر پتھراﺅ کیا اس تصادم کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار کے سرپرپتھر لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ایلیٹ فورس کا اہلکار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے اورپورے شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ کراچی میں عاشورہ کے دن ماتمی جلوس پرحملہ کرکے بے گناہ عزاداروں کی جان لینے والے یزید کی اولادہیں اورایسے عناصر پوری امت مسلمہ کے دشمن ہیں دہشتگردروں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں اورتمام مسالک کے مسلمان ان سے محفوظ نہیں ان خیالات کااظہار علامہ شیخ حسن جعفری نے سانحہ ایم اے جناح روڈ کے خلاف احتجاجی جلسے کے ہزاروں افراد سے خطاب کے دوران کیا شیخ حسن جعفری نے کہاکہ دہشت گردوں نے عاشورہ محرم کے ماتمی جلوس پرحملہ کرکے ملک میں فرقہ واریت کوہوا دینے کی کوشش کی ہے لیکن ان کے مذموم مقاصد خاک میں مل جائیں گے انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عزاداروں نے درجہ شہادت پرفائز ہو کر ملت کوسروخرو کیا ہے انہوںنے عوام کو پرامن رہنے کی اپیل کی اورشہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی شیخ فرمان کریمی نے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کی سالمت کو نقصان پہنچانے اوراوچھے ہتھکنڈے جاری رکھے ہوئے ہیں اورعاشورہ محرم کے عزاداروں پرحملہ کرکے اپنا گھناﺅنا چہرہ دکھایا ہے حسینیت کے پیروکار کبھی بھی باطل کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے شیخ عیسیٰ نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام میں کسی بے گناہ انسان کی جان لینے کی کوئی گنجائش نہیں جن لوگوں نے عزاداروں کی جان لی وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں اوران کاتعلق کسی بھی مسالک اسلامیہ سے نہیں حاجی فدا محمد ناشاد نے کہاکہ ہمیں بلتستان کے ان شہید فرزندوں پرفخرہے جنہوںنے عاشورہ محرم کے دن اپنا لہو راہ کربلا کے جان نثاروں کی پیروی کی قبل ازیں گلگت بلتستان کے چار شہدا کی میتیں بذریعہ ہوائی جہاز سکردو لائی گئی سکردو ائیرپورٹ سے گلگت کے شہدا کی میتیں ہیلی کاپٹر میں گلگت روانہ کردی گئیں جبکہ سکردو کے دونوں شہدا کی میتوں کا ہزاروں افراد نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ روانہ کیا اس موقع پرلوگوں نے دہشت گردوں اورطالبان کے خلاف نعرہ بازی کی سانحہ کراچی کے غم میں بلتستان میں تین روزہ سوگ کااعلان کیا گیا جبکہ سٹرکوں اورچوراہوں پر ٹائر جلا کراحتجاج بھی کیا گیا۔10ویں محرم الحرام کوکراچی میں یوم عاشورہ کے ماتمی دستے پرخود کش حملے کر کے سینکڑوں کونقصان پہنچانے پر ملت جعفریہ خپلو کے زیراہتمام ایک پرامن احتجاجی جلوس بعد ازمجلس انورمصطفیٰ ٹرسٹ ڈینس نکالا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اس پرامن احتجاجی جلوس کی قیادت الطاف حسین ، شیخ حافظ حسین نوری نے کی جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی خود کش حملے کے خلاف ہنزہ میں سینکڑوں افراد کی احتجاجی ریلی اوردھرنا ہوا جس میں اس بزدلانہ حرکت پر بھرپورمذمت کرتے ہوئے حکومت کی سکیورٹی کی ناا ہلی پرافسوس کااظہارکیا جنہوںنے محرم الحرام میں بڑے دعوے کئے تھے کہ ہرقسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹیں گے مگر سکیورٹی برابر فراہم نہ کرسکے مقررین نے مزید کہا کہ ہمارا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہیں احتجاجی ریلی اوردھرنے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم2گھنٹے تک بند رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواری کاسامنا کرناپڑ

we are feelings grace that our small city have great contribution….geay giligit baltistan geaay marvi………..