گلگت(کے ٹو) شہیدکارساز کی بہن و قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان شیریں فاطمہ نے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان کے عوام کا ایک دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے محترمہ شہید نے جو خواب دیکھا تھا آج اس کی تعبیر عملی شکل میں ہمارے سامنے ہے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کوداخلی خودمختاری سمیت دیگر بنیادی سیاسی ، جمہوری اور انسانی حقوق فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ عوام کی خواہشات اور امنگوں کے عین مطابق ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان ایک پسماندہ خطہ ہے اب اس خطے کو معاشی طور پر خوشحال کرنے بلخصوص خواتین کو معاشی اور سماجی سطح پر ترقی دینے کیلئے عملی جدوجہد کروں گی ایسے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس سے خواتین کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد ملے گی ایک سوال کے جواب میں محترمہ شیریں فاطمہ نے کہا کہ گلگت بلتستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ اور امن وامان کے پائیدار قیام سمیت تمام تر تعصبات کا خاتمہ کیلئے ممبران اسمبلی اور علما کرام ، معززین علاقہ اور عوام کو مل جل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے نو منتخب وزیر اعلیٰ ، سپیکراور ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نئی حکومت خطے کی تعمیر وترقی ، بے روزگاری اور خوشحالی کیلئے تمام جماعتوں کے تعاون سے کام کرے گی
