Sep 16

گورنر گلگت بلتستان شمع خالد سپرد خاک

ایبٹ آباد: گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹرشمع خالد کوایبٹ آباد میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نمازہ جنازہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ، صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر ارباب جہانگیراور دیگر ایم شخصیات نے شرکت کی۔ شمع خالد طویل علالت کے بعد کل اسلام آباد میں انتقال کرگئیں تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

کچھ عرصے پہلے انہیں اسلام آباد میں ان کے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ شمع خالد کی عمر پینسٹھ برس تھی اور وہ گلگت بلتستان کی پہلی گورنر تھیں۔ڈاکٹر شمع نے رواں برس تیئس مارچ کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔وہ ایک معروف سماجی کارکن اور گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر بھی تھیں۔ انہوں نے انیس سو اڑسٹھ میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے گریجویشن کی۔ شمع خالد کی دو بیٹیاں ہیں جو ملک کی مختلف عدالتوں میں سول جج کے عہدے پر فائز ہیں۔

Be Sociable, Share!
preload preload preload